حیدرآباد 31اگست(یواین آئی ) تلنگانہ کے وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے مقامی بلدی اداروں کے انتخابات کے شیڈول پر اہم اعلان کیا۔ آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ میں پہلے منڈل پریشد اور بعد میں ضلع پریشد کے انتخابات منعقد ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 10 ستمبر سے پہلے لوکل باڈی الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا اور 30 ستمبر تک انتخابات مکمل کر لیے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ ہائی کورٹ احکامات پر حکومت انتخابات کے انعقاد کیلئے آگے بڑھ رہی ہے ۔