پیرس میں عرب فیشن کا انعقاد

   

پیرس۔ 5 اکتوبر (ایجنسیز): پیرس فیشن ویک کے دوران عرب نژاد ماڈلز نے ایک بار پھر فیشن کی دنیا میں اپنی نمایاں موجودگی کا احساس دلایا۔ جی جی حدید، ملیکہ المصوحی اور نورا عتال کو پیرس کے مختلف مقامات پرکیمروں کے سامنے جلوہ گر ہوتے دیکھا گیا، جبکہ ان میں سے بعض نے معروف عالمی فیشن برانڈزکے لیے ریمپ پر بھی واک کی۔ جی جی حدید نے کو پیرس میں معروف اطالوی فیشن برانڈ میو میو کے رن وے پر پہلی مرتبہ شرکت کی اور برانڈ کے موسمِ بہار وگرما 2027 کے شو کا اختتام کیا۔ انہوں نے اس موقع پرکھیلوں کے ملبوسات اور نفیس تزئین کا منفرد امتزاج پیش کیا۔جی جی حدید نے گہرے سرمئی رنگ کی ہالٹر طرزکی اسپورٹس برا کے ساتھ کمربند سے نیچے پہننے والی پلیٹڈ مڈی اسکرٹ زیب تن کی۔ اسکرٹ پرکرسٹل اور بیڈنگ سے مزین طویل پٹیاں نمایاں تھیں، جبکہ سرمئی اور سفید اسنیکرز میں نیون زرد رنگ کی جھلک اس انداز کو مزید منفرد بنا رہی تھی۔ سبز قیمتی پتھروں والی بالیاں اور سادہ میک اپ نے تمام توجہ لباس پر مرکوز رکھی۔