پینے کے پانی سے کار دھونے پر وراٹ کوہلی پر 500روپے کا چالان، ویڈیو

,

   

گروگرام: میونسپل کارپوریشن آف گروگرام نے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کو پینے کے پانی سے کار دھونے کے جرم میں پانچ سو روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ کار دھونے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گشت کررہی ہے۔ ہریانہ کے گروگرام شہر میں واقع وراٹ کوہلی کی رہائش گاہ پر تقریبا چھ کاریں موجود ہیں۔ اے بی پی نیوز کے مطابق ان کے پڑوسی نے ان کے پانی ضائع کرنے کی شکایت درج کی ہے۔

شکایت میں کہا گیا کہ کئی ہزار لیٹر پینے کا پانی کار دھونے میں ضائع کیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ شدید گرمی کے باعث شمالی ہند میں پینے کے پانی کی شدید قلت محسوس کی جارہی ہے۔ ایسے عالم میں پینے کے پانی کو کار وغیرہ دھونے میں استعمال کیا جانا بہت معیوب بات ہے۔ میونسپل کارپوریشن آف گروگرام نے کوہلی پر پانچ سو روپے کا چالان عائد کیا۔ واضح رہے کہ وراٹ کوہلی فی الحال انگلینڈ میں ورلڈ کپ میچ میں ٹیم انڈیا کی کپتانی کررہے ہیں۔

YouTube video