پیٹ بشیرآباد میں ایک شخص کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 13 مئی (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ پیٹ بشیرآباد میں قتل کی سنگین واردات پیش آئی۔ بیوی سے علحدہ زندگی بسر کررہے ایک شخص کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ 33 سالہ سائی کرن جو جیڈی میٹلہ علاقہ کے ساکن راما کرشنا کا بیٹا تھا۔ وجے نگرم آندھراپردیش سے تعلق رکھتا تھا۔ سائی کرن نے اس کی بیوی دھنالکشمی سے علحدگی اختیار کرلی تھی اور ذہنی تناؤ میں زندگی بسر کررہا تھا۔ گذشتہ روز اس کے والدین اپنے آبائی مقام گئے تھے اور وہ یہاں اکیلا تھا۔ پیٹ بشیرآباد حدود میں واقع پائپ لائن کے قریب سائی کرن مردہ حالت میں پایا گیا۔ اطلاع کے بعد پولیس نے مقام واردات کا معائنہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کے بعد پتہ چلایا کہ سائی کرن ایک شخص کے ہمراہ پائپ لائن علاقہ پہنچا تھا۔ پولیس سمجھتی ہیکہ مئے نوشی کے دوران بحث و تکرار اور جھگڑے کے بعد اس کے ساتھی شخص نے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ پولیس پیٹ بشیرآباد مصروف تحقیقات ہے۔ع