پیپر لیک معاملہ میں پرنسپل کے خلاف این ایس اے کا اطلاق

   

بلیا: اترپردیش میں سیکنڈر ایجوکیشن کونسل کے انٹرمیڈیٹ کے انگریزی پرچہ افشا معاملے میں گذشتہ دنوں گرفتار کئے گئے پرنسپل کے خلاف نیشنل سیکورٹی ایکٹ(این ایس اے )کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ اوبھاوں پولیس اسٹیشن کے انچارج اویناش سنگھ نے اتوار کو بتایا ک ماں لچھیا مورت یادو ہائر سیکنڈری کالج کے پرنسپل اکشے لال یادو کے خلاف این ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل اس معاملے کے ماسٹر مائنڈ مہراجی دیوی اسمارک انٹر کالج، بھیم پورا کے منیجر ر نربھے نارائن سنگھ، نقل مافیا راجو پرجاپتی اور ڈی آر آر پبلک اسکول کے منیجر کے شوہر رویندر سنگھ کے خلاف بھی این ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس طرح پیپر لیک کیس میں چار ملزمان کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی کی گئی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں پولیس نے اب تک 52 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیجا ہے ۔ ان میں ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر ڈاکٹر برجیش مشرا اور تین صحافی اجیت کمار اوجھا، ڈگ وجے سنگھ اور منوج گپتا شامل ہیں۔ تاہم ڈسٹرکٹ جج کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر ڈاکٹر برجیش مشرا اور تین صحافی اجیت کمار اوجھا، ڈگ وجے سنگھ اور منوج گپتا کو ضمانت مل چکی ہے ۔