پیپر لیک پر سیاست نہیں، تعلیمی اصلاحات ضروری :مایاوتی

   

لکھنؤ۔ 25 جولائی (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے نیٹ-یو جی سمیت مختلف مسابقتی امتحانات کے پیپر لیک ہونے اور اس سے جڑے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر جاری سیاسی رسہ کشی کے درمیان تعلیمی نظام میں وسیع تر اصلاحات کا بنیادی سوال کہیں دب نہ جائے ۔ ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری ایک سلسلہ وار پوسٹ میں مایاوتی نے کہا کہ نئی دہلی کے جنتر منتر پر ’کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی)‘ کے بینر تلے جاری پرامن تحریک کو وسیع عوامی ہمدردی مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر تعلیم کے استعفیٰ کے مطالبے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شدید سیاسی تصادم کا ماحول بن گیا ہے ، جس سے تعلیمی نظام میں ضروری اصلاحات کا حقیقی مسئلہ پیچھے چھوٹ جانے کا خطرہ ہے ۔ تادم تحریر دھرمیندر پردھان اپنا استعفیٰ دے چکے ہیں۔