الور: راجستھان بے روزگار انٹیگریٹڈ فیڈریشن نے بھرتی کے امتحانات سے متعلق پیپر لیک ہونے کے خلاف اور قومی سلامتی ایکٹ کے نفاذ کے مطالبے پر ایک ریالی نکالی۔ریالی میں جمع ہونے والے سینکڑوں نوجوانوں نے کمپنی باغ سے ضلع کلکٹر کے دفتر تک ریالی نکالی اور مظاہرہ کیا اور وزیر اعلیٰ کے نام کلکٹر کو میمورنڈم سونپا۔ نوجوانوں نے بتایا کہ بھرتی کے امتحانات کے پیپر لیک ہونے کے معاملے میں نیشنل سکیورٹی ایکٹ کو فوری نافذ کیا جائے ، تاکہ اس قانون کے تحت مجرموں کو 12 ماہ تک ضمانت نہ ملے اور انہیں سخت سزا دی جا سکے ۔