پیگاسیس معاملہ ، یوتھ کانگریس کا احتجاج

   

حیدرآباد۔ 2 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ یوتھ کانگریس کی جانب سے پیگاسیس سافٹ ویر کے بیجا استعمال کے خلاف بشیر باغ چوراہے پر احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کا پتلا نذر آتش کیا۔ تمام احتجاجیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ یوتھ کانگریس کے صدر شیوسینا ریڈی نے کہا کہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے تیار کردہ سافٹ ویر کا مودی حکومت نے اپوزیشن قائدین، صحافیوں اور جہد کاروں کے خلاف استعمال کیا جو آزادی تحفظ اور آزادی اظہار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس مسئلہ پر پارلیمنٹ میں مباحث کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اسرائیل کا تیار کردہ سافٹ ویر سے مرکزی حکومت ای میل، لوکیشن ڈاٹا، اڈیو فائیل واٹس اپ مسیجس کا سرقہ کررہی ہے جس کی یوتھ کانگریس سخت مذمت کرتی ہے اور سپریم کورٹ کے برسر خدمات جج کے ذریعہ اس کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ پیگاسیس کا بیجا استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ تلنگانہ یوتھ کانگریس کے احتجاجی قائدین و کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنس کو منتقل کیا۔ ن