حیدرآباد۔/5 نومبر، ( سیاست نیوز) پی اجئے کمار یا عوام کیلئے اجئے خان ؟ چیف منسٹر کے سی آر نے آج کھمم میں بی آر ایس کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اقلیتوں کو یاد دلایا کہ وہ ریاستی وزیر پی اجئے کمار کو محبت سے اجئے خان کے نام سے پکارتے ہیں۔ اجئے کمار کو دوبارہ منتخب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ اجئے کمار کو محبت سے اجئے خان کہہ کر پکارتے ہیں۔
میری آپ سے اپیل ہے کہ اجئے خان کو دوبارہ آشیرواد دیں اور انہیں کامیابی سے ہمکنار کریں تاکہ وہ کھمم کی ترقی کیلئے کام کرسکیں۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اجئے کمار کھمم میں ہر قوم کے ساتھ انصاف کریں گے۔ اجئے کمار کھمم کے اقلیتوں میں کافی مقبول بتائے جاتے ہیں۔