پی ایس 2 نے تین دن میں 150 کروڑروپئے کمالئے

   

ممبئی۔ منی رتنم کی بڑی فلم پونیئن سیلوان: 2،جوکہ پی ایس ٹو کے نام سے جانی جارہی ہے نے تین دنوں میں 150 کروڑ کی کمائی کرلی ہے ۔ باکس آفس پر 28 اپریل کو ریلیز ہونے والی یہ فلم عالمی باکس آفس پر اب تک 150 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ فلم تجارتی تجزیہ کار رمیش بالا نے ایک ٹویٹ میں فلم کے کلیکشن پر اپ ڈیٹ شائع کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیاپی ایس 2 نے 3 دن میں دنیا بھر کے باکس آفس پر 150 کروڑ روپے کی مجموعی کمائی کر لی ہے۔پروڈکشن ہاؤس لائکا پروڈکشن کے مطابق، فلم شمالی امریکہ کے باکس آفس پر زبردست چل رہی ہے کیونکہ اس نے صرف تین دنوں میں تین ملین ڈالرس، تقریباً 24 کروڑ روپے کی کمائی کی۔گھریلو باکس آفس کے حوالے سے، فلم پیرکو 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے ۔ اس نے اپنے افتتاحی دن 24 کروڑ روپے، اپنے دوسرے دن 26.2 کروڑ روپے، اور تیسرے دن 29.14 کروڑ روپے جمع کیے جو کہ 79 کروڑ روپے کے قریب ہے۔ہندوستان میں فلم تمل ناڈو کے تھیٹروں میں زبردست قدم جما رہی ہے۔ اس نے اپنے پہلے دن 18.52 کروڑ روپے جمع کئے۔ باکس آفس پر ٹریکر ساکنلک انٹرٹینمنٹ کے مطابق سلمان خان کی اداکاری والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان ریلیز کے 10 دن بعد 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئی۔