نئی دہلی : سپریم کورٹ جمعہ کو غیر قانونی سرگرمیاں ( روک تھام) ایکٹ کیس میں کالعدم قرار دیئے گئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے آٹھ ارکان کو ضمانت دینے کے مدراس ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف این آئی اے کی درخواست پر سماعت کرنے پر راضی ہوگیا ہے ۔ عدالت عظمیٰ 30 اکٹوبر کو اس کیس کی سماعت کرے گی ۔ این آئی اے نے اپیل میں دعویٰ کیا ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ( پی ایف آئی) ایک انتہا پسند اسلامی تنظیم ہے اور اس کو خطرناک عزائم کے ساتھ تشکیل دیا گیا ہے جس کا مقصد ویژن انڈیا 2047 کے تحت شرعی قانون کو نافذ کر کے ملک میں مسلم حکمرانی قائم کرنا ہے ۔ سنجے کشن کول ، جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بنچ میں این آئی اے کی درخواست فوری سماعت کیلئے لسٹ کیا گیا ہے ۔