نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے ہفتہ 19 نومبر کو ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور اس کے تین ارکان کے خلاف دہلی میں غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں مقدمہ درج کیا۔ عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے۔ پیر21 نومبر کو خصوصی جج شیلیندر ملک کی عدالت میں چارج شیٹ پر سماعت کا امکان ہے۔پی ایف آئی کے علاوہ پرویز احمد، محمد الیاس اور عبدالمقیت کو چارج شیٹ میں ملزم بنایا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دہلی کی ایک عدالت میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر (ایس پی پی) نوین کمار مٹا اور ایڈوکیٹ محمد فیضان خان کے ساتھ چارج شیٹ داخل کی۔ جج دیویندر کمار جانگلا نے کہا کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے اور اسے درج کیا جانا چاہیے۔ بیرونی فنڈنگ کے معاملے میں حکومت نے پی ایف آئی پر پابندی عائد کردی ہے ۔