پی ایم سی کے ایم ڈی نے دوہری زندگی گذاری‘ پی اے سے شادی کے لئے مذہب تبدیل کیا

,

   

ممبئی۔ پنجاب اور مہارشٹرا کواپراٹیو (پی ایم سی) بینک اسکم کے ضد میں آنے کے بعد برطرف ایم ڈی جوائے تھامس دوہری زندگی گذار تا تھا۔

تحویل میں تفتیشکے دوران انہوں نے پولیس کوبتایا کہ 2005میں اپنی پرسنل اسٹنٹ سے شادی کرنے کے لئے اسلام قبول کرلیاتھا‘ جس کے نام پر پولیس پونے میں نو فلائٹس رجسٹرارڈ ملے ہیں۔

تھامس 4355کروڑ کے دھوکہ دھڑی معاملے میں سلاخوں کے پیچھے ہے اور اس کے ساتھ میں رائیل اسٹیٹ گروپ ایچ ڈی ائی ایل کے پرموٹرس راکیش وادھوان اور ان کے بیٹے سارنگ کے علاوہ بینک کے سابق چیرمن وریام سنگھ بھی جیل کاٹ رہے ہیں۔

ایک افیسر نے بتایاکہ”تھامس شادی شدہ ہے اور اس کی فیملی بھی ہے۔ سال2005میں اس کے پی اے سے تعلقات مضبوط ہوگئے۔

سال2005میں اس نے یہ کہتے ہوئے ملازمت چھوڑ دی کہ اس کی شادی ہونے والی ہے اور وہ دوبئی منتقل ہونے والی ہے۔ وہ آخری دن تھا اس کے بعد کسی نے بھی اس کے متعلق نہیں سنا“۔

افیسر نے کہاکہ ”اتفاق کی بات یہ ہے کہ وہ پونے منتقل ہوگئے اور اس کا شوہر جوئے جوشادی کے بعد جنید بن گیاتھا پونے سے ممبئی کے سفر پر معمور ہوگیا۔ہم اس بات کی جانچ کررہے ہیں کہ عورت کے پاس پونے میں جائیداد یں خریدنے کے لئے پیسے کہاں سے ائے۔

اگر ہمیں پتہ چلا کہ یہ جرم کے پیسے سے حاصل کی گئی ہیں تو تمام جائیدادوں کو فہرست میں شامل کرلیاجائے گی جس کی قیمت 4کروڑ تک ہے“۔

اسکے ساتھ تفتیش میں تھامس جو اب62سال کا ہے کہ نے پوکیس کو بتایاکہ اس کے اسلامی نام جنید کسی معاشی ریکارڈ میں نہیں ہے اور سرکاری طور پر وہ جوئے تھامس ہی برقرار رہاتھا۔

افیسر نے کہاکہ ”اس کا تبدیلی مذہب سہولت کا معاملہ دیکھائی دے رہا ہے“۔

اس سے قبل پولیس نے شناخت کے بعد ممبئی او رتھانے میں تھامس کی چار فلائٹس کو فہرست میں شامل کرلیاہے۔

ایک جائیداد پہلی بیوی کے ایک بیٹے کے نام پر ہے۔مذکورہ افیسر نے کہاکہ ”اس نے اور اس کی دوسری بیوی نے ایک لڑکی کو گود لیاہے جس اب گیارہ سال کی ہے

۔ انہیں ایک دس سال کا بیٹا بھی ہے۔ دوسری بیوی چاکلیٹ تیاراور فروخت کرتی ہے‘ اس کا ایک بوٹیک بھی ہے اور پونا کی جائیدادوں سے کرایہ وصول کرتی ہے“۔

تھامس کی پہلی بیوی کو اس کی دوہری زندگی کے متعلق جب جانکاری ملی تو اس نے طلاق کے لئے درخواست دیدی تھی