پی ایم کیئرس کی تفصیل پیش کرنے عدالتی ہدایت

,

   

ممبئی ۔ /5 جون (سیاست ڈاٹ کام) بمبے ہائیکورٹ نے مرکزی حکومت اور پی ایم کیئرس فنڈ کے تمام ٹرسٹیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اب تک وصول شدہ رقم کی تفصیلات طلب کی ہیں ۔ یہ ہدایت ناگپور کے وکیل اروند واگمارے کی داخل کردہ پٹیشن پر دی گئی ۔ پی ایم کیئرس پبلک چیریٹیبل ٹرسٹ ہے جسے مرکزی حکومت نے عالمی وباء کورونا وائرس کے درمیان تشکیل دیا تاکہ نیشنل ایمرجنسی یا اس جیسی صورتحال سے نمٹتے ہوئے متاثرہ افراد کو راحت فراہم کی جاسکے ۔ بمبے ہائیکورٹ کی ناگپور بنچ نے اب تک وصول شدہ فنڈس کی تفصیلات جاننا چاہی اور کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا کی جانب سے اس کے آڈٹ کے بارے میں جانکاری بھی طلب کی ہے ۔ پی ایم کیئرس ٹرسٹ کی تشکیل کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کو اس کا چیرپرسن نامزد کیا گیا اور محکمہ جات دفاع ، داخلہ اور فینانس کے وزراء کو ارکان بنایا گیا ۔ تاہم ابھی تک قوم کو واقف نہیں کرایا گیا ہے کہ پی ایم کیئرس فنڈ سے کیا خرچ کیا گیا ہے ؟