لداخ میں ہندوستان او رچین کے درمیان ایل اے سی پر کشیدگی ہنوز جاری ہے‘ اسی دوران چین سے چندہ لینے کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) او راپوزیشن کانگریس پارٹی میں گرما گرم بحث چل رہی ہے۔
بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ 2005-06میں راجیو گاندھی فاونڈیشن کو چین سے چند ہ ملا ہے۔کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ کویڈ19سے مقابلے کے لئے قائم کردہ پی ایم کیر فنڈس میں بے شمار چینی کمپنیوں نے چندہ دیاہے۔
اس موضوع پر دی وائیر کی عارفہ خانم شیروانی نے کانگریس کے ترجمان پروفیسر گوراؤ ویلبھ سے بات کی جو یہاں پر پیش کی جارہی ہے۔
ضرور دیکھیں