پی جی داخلوں کی تاریخ میں 31اگست تک توسیع ، سپریم کورٹ کی ہدایت

   

حیدرآباد۔ سپریم کورٹ نے تلنگانہ میں پی جی داخلوں کی تاریخ میں 31اگست تک توسیع کی مہلت دینے کی ہدایت دی ہے ۔تلنگانہ میڈیکل کالجس نے تلنگانہ حکومت اور کالوجی یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے خلاف ایک عرضی داخل کی تھی جس کی سماعت جمعرات کو عدالت عظمی نے کی۔میڈیکل کالجس نے بنچ سے خواہش کی کہ تلنگانہ حکومت،کالوجی یونیورسٹی کی جانب سے دی گئی مہلت موجودہ کورونا وبا کے پیش نظر ناکافی ہے۔اس مرحلہ پر عدالت نے نشاندہی کی کہ طلبہ کو داخلوں کے لئے تیاری کرنی ہوتی ہے اور اس کے لئے کافی وقت نہیں دیاگیا ہے ۔تمام امور پر غور کرنے کے بعد تین رکنی بنچ نے پی جی میں داخلوں کے لئے مہلت میں 31اگست تک توسیع کردی ہے ۔