پی جی میڈیکل کنوینر کوٹہ کی نشستوں پر بھرتی ،آج سے ویب آپشن

   

حیدرآباد 25 جنوری (سیاست نیوز) پی ۔ جی میڈیکل کنوینر کوٹہ کی نشستوں پر بھرتی کیلئے آج سے 27 جنوری تک ویب آپشن کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ کالوجی ہیلت یونیورسٹی نے ایک بیان میں بتایاکہ اس ضمن میں 24 جنوری کے دن پہلے مرحلہ کے داخلوں کے لئے اعلامیہ جاری کیا گیا۔ یونیورسٹی حدودمیں واقع کالجس اس طرح نمس میڈیکل کالج میں کنوینر کوٹہ کے تحت نشستوں پر اعلامیہ کے ذریعہ بھرتی کی جائے گی۔ قطعی میرٹ لسٹ کے اہل امیدوار ویب آپشن کے ذریعہ اپنا نام رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔ نشستوں کی تمام تفصیلات کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر درج کیا گیا ہے۔ منگل 25 جنوری کو صبح 8 بجے تا 27 جنوری دوپہر 2 بجے اولین وقت میں کالجس کی تفصیلات کے ساتھ امیدوار اپنا آپشن درج کرلیں۔ یونیورسٹی نے بتایا کہ دیگر تفصیلات کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے رجوع ہوتے ہوئے ملاحظہ کریں۔ ع