حیدرآباد۔سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے ایک انٹرویو کے دوران تعجب کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ جب وزیراعظم نریندر مودی اور سابق ایچ آر ڈی وزیر کی ڈگریاں نہیں مل رہی ہیں‘ تو اپنی شہریت ثابت کرنے کے لئے لوگ دستاویزات کہاں سے لائیں گے۔
پی سی نے مزیدکہاکہ این پی آر کے لئے جس قسم کی تفصیلات پوچھی گئی ہیں اس سے شبہ پیدا ہورہا ہے۔ بیشتر لوگوں کے پاس اسناد نہیں ہیں اور ان سے پوچھا جارہا ہے کہ ”تمہارے والد کہاں پیدا ہوئی ہیں“ یا پھر پوچھا جارہا ہے کہ ”تمہاری والد ہ کہاں پیدا ہوئی ہیں“۔
چدمبرم نے کہاکہ اسی طرح کے سوالات کی وجہہ سے لوگوں میں غم اورغصہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ آسام میں ہرسال سیلاب آتا ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوجاتی ہیں۔
لوگ پانی میں بہہ جاتے ہیں اور ان کے گھروں کاسامنا بہہ جاتا ہے‘ اس سیلاب میں ان کے گھروں میں موجود کاغذات بھی پانی کی نظر ہوجاتے ہیں ایسا میں لوگ اپنی شہریت ثابت کرنے کے لئے اسناد کہاں سے لائیں گے۔
چدمبرم کا یہ ویڈیو ضرور دیکھیں