پی وی سندھو نےاولمپک کےپری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔

   

ٹوکیو۔ سابق عالمی چمپئن ہندوستان کی بیڈمین ٹین کھلاڑی پی وی سندھو نے چہارشنبہ کو یہاں گروپ جے میں ہانگ کانگ کی نگیان یی چیونگ کو شکست دے کر ٹوکیو اولمپک کی خاتون سنگلز بیڈ منٹن مقابلے کے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ ریو اولمپک میں سلور میڈل حاصل کرنے والی سندھو نے دنیا کی 34 ویں نمبر کی کھلاڑی نگیان یی چیونگ کو 35 منٹ طویل مقابلے میں21-9, 21-16 سے شکست دے کر گروپ میں اول مقام حاصل کرلیا ہے۔پی وی سندھو کی نگیان یی چیونگ کے خلاف چھٹے مقابلے میں یہ چھٹی کامیابی ہے۔ دنیا کی ساتویں نمبرکی کھلاڑی پی وی سندھو پری کوارٹر فائنل میں گروپ آئی میں اول مقام پر رہنے والی ڈنمارک کی دنیا کی 12 ویں نمبر کی کھلاڑی میا بلچفیلٹ سے مد مقابل ہوں گی۔ پی وی سندھو کا بلچفیلٹ کے خلاف جیت اور شکست کا ریکارڈ 1-4 ہے۔ ڈنمارک کی کھلاڑی نے پی وی سندھو کے خلاف واحد جیت اس سال تھائی لینڈ اوپن میں درج کی تھی۔حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی چھٹی سیڈ کھلاڑی پی وی سندھو نے اپنے پہلے میچ میں اسرائیک کی سینیا پولیکا پورووا کو شکست دی تھی۔ پی وی سندھو نے اپنے شاٹ اور رفتار میں تبدیلی لانے کی قابلیت سے نگیان یی چیونگ کو پورے میدان پردوڑا کر پریشان کیا۔ نگیان یی چیونگ نے اپنے کراس کورٹ ریٹرن سے کچھ نشانات حاصل کئے لیکن ہانگ کانگ کی کھلاڑی نے کافی آسان غلطیاں کی جس سے وہ سندھو پر دباو بنانے میں ناکام رہی۔پی وی سندھو نے اچھی شروعات کرتے ہوئے اسکور 2-6 کیا اور پھر 3-10 کی سبقت حاصل کی۔ وہ بریک کے وقت 5-11 سے آگے تھی۔ بریک کے بعد پی وی سندھو نے دبدبہ بناتے ہوئے اپنی سبقت کو 9-20 کیا اور چیونگ کے نیٹ پر شاٹ مارنے کے ساتھ پہلا گیم جیت لیا۔نگیان یی چیونگ نے دوسرے گیم میں بہتر کھیل دکھایا۔ انہوں نے سندھو کو ریلی میں الجھایا اور دونوں کھلاڑی 8-8 سے برابر تھیں۔ سندھو نے اس دوران چیونگ کے شاٹ کو سمجھنے میں بھی غلطی کی اور باہر شاٹ مارکر بریک کے وقت ہانگ کانگ کی کھلاڑی کو ایک پوائنٹ کی سبقت دے دی۔ چیونگ نے دباو ڈالنے کی کوشش کی، لیکن سندھو نے دمدار اسمیش اور بہتر شاٹ کے ساتھ 14-19کی سبقت بنا لی۔ پی وی سندھوکو 6 میچ پوائنٹ ملے۔ انہوں نے ایک شاٹ باہر مارا اور ایک نیٹ پر الجھایا لیکن پھر اسمیش کے ساتھ میچ جیت لیا۔ بی سائی پرنیت گروپ ڈی کے اپنے دوسرے اور آخری مرد سنگلز میچ میں آج نیدر لینڈ کے ایم کالجوو سے مد مقابل ہوںگی۔ منگل کو چراغ شیٹی اورساتوکسائی راج رنکی ریڈی کی مرد سنگلز جوڑی گروپ اے میں بین لین اورسین وینڈی کی انگلینڈ کی جوڑی کو شکست دے کر تین میں سے دو مقابلے جیتنے کے باوجود کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی۔