پی وی سوریہ نارائن مورتی این سی پی یو ایل کے رکن مقرر

   

حیدرآباد 18 فبروری (سیاست نیوز) صحافی اور مترجم پی وی سوریہ نارائن مورتی کو نیشنل کونسل فار پروموشن آف اُردو لینگویج (NCPUL) کی جنرل باڈی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ این سی پی یو ایل ایک خود مختار ادارہ ہے جو وزارت تعلیم کے تحت کام کرتا ہے اور اس کا کام اُردو زبان کی ترقی اس کے فروغ اور ترویج پر توجہ دینا ہے۔ مسٹر مورتی جن کا قلمی نام مہک حیدرآبادی ہے۔ تین سال تک اس کی جنرل باڈی میں خدمات انجام دیں گے۔ مسٹر مورتی نے نو کتابوں کا ترجمہ کیا ہے جس میں اُردو مصنفہ اور پدما شری ایوارڈ یافتہ جیلانی بانو کے اہم کام کا ترجمہ شامل ہے۔