بنگلورو۔کرناٹک کے شیو موگا ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک وکیل پولیس سے رجوع ہوکر کانگریس کے صدر سونیا گاندھی کے خلاف پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ وزیراعظم شہری تعاون اور ہنگامی حالات میں راحت (پی ایم کیرس فنڈس)کے خلاف ٹوئٹ کے حوالے سے جمعرات کے روزشکایت درج کرائی ہے۔
پیش رفت کی تصدیق کے ساتھ ایک پولیس افیسر نے ائی اے این ایس کو بتایا ”گاندھی کے خلاف ایک ایف ائی آر ائی پی سی کی دفعہ 153‘505(1)(B)پی ایم کیر فنڈکے خلاف ٹوئٹ پر درج کیاگیا ہے“۔
شیو موگا ضلع کے ساگرا ٹاؤن کے ایک معرو ف وکیل کے وی پروین نے گاندھی کے خلاف پارٹی کے ٹوئٹ جس میں پی کیرس فنڈس میں سے فنڈس کے استعمال کا الزامات لگائے۔
عہدیدار کے مطابق پروین نے شکایت میں کہا ہے کہ ٹوئٹ میں مبینہ طور پر پیسے کو پی ایم کیر فنڈس سے دیگر جگہ جمع کیاجارہا ہے