پی ڈی ایس یوکارکنوں کی حیدرآبادمیں ریالی

   

حیدرآباد، 20ستمبر (یواین آئی)پی ڈی ایس یو کے کارکنوں نے اسمبلی میں تعلیم کے مسائل پر مباحث میں حکومت کی ناکامی کے خلاف حیدرآباد میں ایک ریلی نکالی۔ انہوں نے 2014 سے اب تک زیر التواء 3500 کروڑ روپے فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نارائن گوڑہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔انہوں نے بس پاسس کے بڑھے ہوئے چارجس کو فوری طور پر کم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔