نئی دہلی : پے ٹی ایم پیمنٹس بینک لمیٹڈ (پی پی بی ایل) کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کیونکہ فنانشل انٹیلی جنس یونٹ-انڈیا نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ(پی ایم ایل اے ) 2002 کے تحت پی پی بی ایل پر 5.49 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ اس سلسلے میں وزارت خزانہ کی جانب سے آج جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ایل اے 2002 کے سیکشن 13(2)(ڈی) کے تحت یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔