حیدرآباد ۔ 26 ستمبر (سیاست نیوز) آنگن واڑی سنٹر کی خامیوں کو چھپانے کیلئے رشوت کا مطالبہ کرنے والے ایک خاتون عہدیدار کو اینٹی کرپشن بیورو نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اے سی بی کریم نگر یونٹ نے ایک کارروائی کے دوران چائلڈ ڈیولپمنٹ پراجکٹ آفیسر (سی ڈی پی او) مٹ پلی ضلع جگتیال ڈی برما کو اے سی بی نے گرفتار کرلیا۔ پراجکٹ آفیسر پرمائے آنگن واڑی سنٹرس کی مبینہ خامیوں کی پردہ پوشی کرنے کیلئے اور جانچ کے بعد رپورٹ کو ان کے حق میں پیش کرنے کیلئے ہر سنٹرز سے علحدہ طور پر رشوت حاصل کررہی تھی۔ اینٹی کرپشن بیورو کے مطابق ہر سنٹر سے ماہانہ ایک ہزار اور کل 21 آنگن واڑی سنٹرس سے رشوت لی جارہی تھی۔ اینٹی کرپشن بیورو نے تین ماہ کے 63 ہزار رشوت لیتے ہوئے پدما کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ع