مورینا: مدھیہ پردیش کے مورینا کے ضلع ہیڈکوارٹر پر واقع ایک الیکٹرک بیٹری سروس سینٹر میں آج اسکوٹی کی بیٹری چارج کرتے وقت اچانک دھماکہ ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور آگ سے پانچ بیٹریوں سمیت تین اسکوٹی جل کر خاکستر ہوگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مورینہ شہر کے آمپورہ علاقے میں صبح کے وقت اسکوٹی سنٹر میں اچانک دھماکہ ہونے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
اور دیکھتے ہی دیکھتے دھویں کا غبار اٹھتا ہوا دکھائی دیا۔ علاقہ مکینوں نے فوری طور پر فائر بریگیڈ اور پولیس کو اطلاع دی۔