چارج شیٹ کے مطابق افتاب نے پولیس کو بتایا’میں معافی چاہتاہوں‘ میں نے شاردھا کو مارا‘ میں نے غلطی کی“۔

,

   

پونا والا نے نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایاکہ اس کی والکر سے بوملی ایپ پر 2018-29میں ملاقات ہوئی اور دونوں دوست بن گئے۔
نئی دہلی۔ اس پراسرار کیس میں درج چارج شیٹ کے مطابق دہلی پولیس کو ملزم آفتاب پونا والا نے بتایاکہ ”میں نے شاردھا والکر کو قتل کیا‘ مجھے معاف کردیں‘ میں نے شواہد تباہ کئے‘ میں نے غلطی کی ہے“۔چارج شیٹ تک ائی اے این ایس کی رسائی ہوئی ہے۔

چارج شیٹ پر عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے سنوائی کے لئے اگلی تاریخ مقرر کردی ہے۔پونا والا نے نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایاکہ اس کی والکر سے بوملی ایپ پر 2018-29میں ملاقات ہوئی اور دونوں دوست بن گئے۔

جب اس کو معلوم ہوا ہے کہ وہ ممبئی ملاڈکے کانسنٹرک کال سنٹر پر کام کررہی ہے تو اس نے بھی وہاں پر کام کرنا شروع کردیا تاکہ تعلقات کومزید بڑھایاجاسکے۔

کچھ طرح سے اس نے بیان دیاکہ ”میں نے اسی کی کمپنی میں ملازمت حاصل کرلی اور ہم دونوں میں عشق ہوگیا۔ ہمارے گھر والے اس رشتہ کے خلاف تھا کیونکہ ہمارے مذہب او رذات کی وجہہ سے“۔

دونوں نے ملازمت چھوڑنے کے بعد ایسٹ ممبئی کے دہی سار کے ڈیکاتھیون اسپورٹس اسٹور شوروم پر ایک ساتھ کام کرنا شروع کردیاتھا۔ پونا والااو روالکر کے درمیان 2019مئی کو پہلی مرتبہ جسمانی تعلقات بنے تھے۔

اس وقت پہلی مرتبہ گھر والوں دونوں کے ایک ساتھ وقت گذرنے کی جانکاری ملی جب حمل کی جانچ کرنے والے کٹ گھر سے برآمد ہوئی تھی۔

انہوں نے اکٹوبر2019کو ایسٹ ممبئی کے نیا گاؤں کے کینی عمارت میں ایک کرایہ کا گھر حاصل کیاتھا اورلیو ان ریلیشن شپ میں ایک ساتھ رہنا شروع کردیاتھا۔

پولیس نے ایک مضبوط چارج شیٹ بنانے کی کوشش کی ہے تاکہ عدالت میں وہ اپنا مقدمہ پیش کرسکیں۔