چارمینار کے ایک مینار کی گُل بوٹے والی گچی منہدم

,

   

حیدرآباد۔یکم مئی، ( سیاست نیوز) تاریخی چارمینار کے جنوب مغربی سمت والے ایک مینار کی گُل بوٹے والی گچی منہدم ہوگئی۔ حال ہی میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے چارمینار کی تزئین نو کے کام انجام دیئے تھے تاہم ایک مینار کے حصہ کی گچی گرنے لگی ہے۔ چارمینار کا مشاہدہ کرنے کیلئے پہنچنے والے قومی اور بیرونی سیاحوں کو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ میناروں کی گچی جھڑ رہی ہے۔ اسے دیکھنے کیلئے سیاحوں اور مقامی عوام کا ہجوم جمع ہوگیا ۔ پولیس نے فوری ہجوم کو منتشر کردیا اور آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے حکام کو اطلاع دی گئی۔ اے سی پی ٹریفک چارمینار جی ناگنا نے بتایا کہ ایک سال قبل آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے اس تاریخی عمارت کے مینار میں شگاف پڑنے کے بعد اس کی مرمت انجام دی تھی۔