چارمینار کے دامن میں آج راجیو گاندھی سدبھاؤنا تقریب

   

حیدرآباد 18 اکٹوبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی سدبھاؤنا یاترا یادگاری کمیٹی کے زیراہتمام 19 اکٹوبر کو تاریخی چارمینار کے دامن میں سدبھاؤنا یادگار تقریب منعقد ہوگی۔ اِس موقع پر ممتاز پارلیمنٹرین اور سابق چیف منسٹر کرناٹک ایم ویرپا موئیلی کو راجیو گاندھی سدبھاؤنا ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ آنجہانی راجیو گاندھی نے 19 اکٹوبر 1990 ء کو تاریخی چارمینار سے سدبھاؤنا یاترا کا آغاز کیا تھا جس کی یاد میں ہر سال یہ تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ گزشتہ 31 برسوں سے ہر سال کسی شخصیت کو ایوارڈ پیش کیا جاتا ہے۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی صبح 10.30 بجے پارٹی پرچم لہرائیں گے۔ تقریب میں انچارج جنرل سکریٹری تلنگانہ مانکیم ٹائیگور کے علاوہ بھٹی وکرامارکا، اتم کمار ریڈی، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، کے جانا ریڈی، محمد علی شبیر، وی ہنمنت راؤ، پنالا لکشمیا اور دیگر قائدین شرکت کریں گے۔ یادگاری کمیٹی کے صدرنشین جی نرنجن کے مطابق مانکیم ٹائیگور ایم پی کا خصوصی خطاب ہوگا۔ ر