چار میونسپلٹی انتخابات کلکتہ ہائیکورٹ کا تاحال فیصلہ نہیں

   

کلکتہ : کورونا کی تیسری لہر کے در میان 21جنوری کو ریاست کے چار میونسپلٹیوں بدھان نگر، چند ن نگر ، سلی گوڑی اور آسنسول میونسپل کارپوریشن میں انتخابات پر کلکتہ ہائی کورٹ نے آج بھی حتمی فیصلہ نہیں دیا ہے۔تاہم ریاستی حکومت اور ریاستی الیکشن کمیشن نے ایک دوسرے پر ذمہ داری تھوپنے کی کوشش کی ۔ریاستی حکومت نے کہا کہ انتخابات کو منعقد کرانے کی ساری ذمہ داری ریاستی الیکشن کمیشن کی ہے ۔دوسری جانب ریاستی الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت قدرتی آفات ایکٹ نافذ کردے تو انتخابات کے انعقاد میں تاخیر ہوسکتی ہے ۔