چار نکسلیوں کی خودسپردگی

   

xسکما: چھتیس گڑھ ک سکما ضلع کے جگرگنڈا علاقے میں فعال ایک لاکھ کے انعامی نکسلی بھیمہ سمیت چار نکسلیوں نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کی ہے ۔پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ ضلع کے ایک لاکھ روپے کے انعامی نکسلی بھیمہ سمیت چھوٹو ،موٹو اور جوگا نے بدھ کو پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں پولیس افسروں کے سامنے خودسپردگی کی ہے ۔ پولیس افسروں نے خودسپردگی کرنے والے نکسلیوں کو 10 ہزار روپے کی امدادی رقم کے علاوہ حکومت کے بازآبادکاری پالیسی کے فائدے دلائے جانے کی بات کہی ہے ۔اس دوران سی آر پی ایف کی 151 بٹالین کے ڈپٹی کمانڈنٹ جے پی مینا اور اسسٹنٹن کمانڈنٹ رون ملک،نکسل آپریشن کے ڈپٹی پولیس رجت ناگ اور کوبرا204 کے ڈپٹی انسپیکٹر منیش کمار رائے موجود تھے ۔