حیدرآباد۔ 28 مئی (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذوالحجہ 1446ھ زیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج بتاریخ 28 مئی بروز چہارشنبہ 6 بجے شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں مطلع ابر آلود رہا چاند نظر نہیں آیا اور ملک کے مختلف مقامات سے چاند نظر آنے کی اطلاعات ملی جیسے بہار، بنگال، چینائی، پھلواری شریف، پٹنہ وغیرہ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہیکہ 29 مئی 2025 بروز جمعرات کو یکم ؍ دوالحجہ ہوگی۔ اس اجلاس میں مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ، مولانا مفتی خلیل احمد، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا سید مفتی صغیر احمد نقشبندی، مولانا سید شیخن احمد قادری شطاری کامل پاشاہ، مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی علی پاشاہ، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ، مولانا مشہود احمد قادری، مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ اور جناب قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت فرمائی۔ نوٹ : 7 جون بروز ہفتہ کو عید الاضحی ہوگی۔
شیعہ علماء کا بیان
سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے یہ اعلان کیا ہے کہ چاند نظر آگیا ہے۔ لہذا 29 مئی 2025 بروز جمعرات یکم ذی الحجہ 1446ھ ہوگی۔ اس کی تصدیق علماء کرام مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدرآقا، مولانا رضا عباس خاں، مولانا مہدی حسن بہشتی، مولانا سید جلال حیدر زیدی، مولانا سید جواد عابدی اور مولانا سید محب عابد نے کی ہے۔