چاند نظر نہیں آیا‘مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ /5 فبروری (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ جمادی الاخریٰ 1440زیرنگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علمادکن آج شام بمقام حسینی بلڈنگ منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع جزوی ابر آلود تھا چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف ، ورنگل ، ناندیڑ ، پٹنہ ، سورت ، بسوا کلیان ، رحمت آباد ، چینائی ، بنگلور اور بال گڑھ مہاراشٹرا سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات ملیں ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ /6 فبروری 2019 بروز چہارشنبہ /30 جمادی الاولیٰ 1440ھ ہوگی ۔ اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ قادری ، سید حامد محمد قادری افتخار پاشاہ اور قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔

شیعہ علما کا بیان
سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علما و ذاکرین نے اعلان کیا کہ شہر میںچاند نظر نہیں آیا اور نہ کہیں سے رویت ثابت ہوئی ۔ لہذا 6 فبروری چہارشنبہ کو 30 جمادی الاول ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علما نے کی ہے ۔ مولانا سید نبی حسن زیدی ‘ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدرآقا ‘ مولانا رضا عباس خان ‘ مولانا جلال حیدر ‘ مولانا عسکری علی خاں اور مولانا سید جواد عابدی ۔