چینائی۔ سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے ہفتہ کے روز مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ کشمیر وادی کے75لاکھ لوگوں کی آزادی سے محروم کردیاگیاہے اور مرکزی حکومت کو ”پسپائی“ قراردیا۔
ائی این ایکس معاملے میں 106دنوں تک دہلی کی جیل میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہنے ہونے پر پہلی مرتبہ یہاں پر پہنچے سابق یونین منسٹر نے کہاکہ وہ آزادی میں سانس لینے پر کافی خوش ہیں۔
انہوں نے یہاں پر رپورٹرس سے کہاکہ ”مگر اسی وقت کئی لوگ ملک کے حصہ میں ایسے ہیں جن سے آزادی چھین لی گئی ہے اور ان کی آزادی کی آواز کو دبادیاگیا ہے اور آپ کو یہ تمام نہیں بھولنا چاہئے“۔
چدمبرم نے مبینہ طور پر کہاکہ ”جیسا کہ اب ہم بول رہے ہیں‘ کشمیری وادی میں 75لاکھ لوگوں کی آزادی چھین لی گئی ہے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اگر ایک فرد کی آزادی چھین لی جاتی ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے تمام لوگوں کو آزادی سے محروم رکھا گیاہے“۔
انہوں نے کہاکہ ”آزادی الگ نہیں ہے‘ آپ کی آزادی میری ہے اور میری آزادی آپ کی ہے اگر میں آپ کی آزادی کی حفاظت نہیں کرتا ہوں تو میری آزادی کی حفاظت نہیں ہوگی“۔
انہو ں نے کہاکہ ”اس ملک میں ایک دائیں بازو کی پسپائی (حکومت) ایک فسطائی حکومت کی طرف گامزن ہے جس نے آزادی پر قبضہ کرلیا ہے۔ ہمیں بڑے پیمانے پر چوکنا رہنے کی ضرورت ہے“۔
انہوں نے دعوی کیاہے کہ حقیقی طور پر ملک اس وقت آزاد بنے گا جب لو گ ملک کے دیگر حصوں میں رہنے والوں کو جنوبی ہند سے چوکسی دیکھائی جائے خاص طو ر پر تاملناڈو بی جے پی کی مخالفت میں ایک انتباہ ہے۔
ریاست کی عوام کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تاملناڈو کی عوام جس نے کھلے دل سے بھگوا پارٹی کی مخالفت کی اور یہ ان کی خواہش تھی کہ سارے ملک میں اس طرح کی مخالفت پھیل جائے۔
قبل ازیں کانگریس کے کارکناں نے ائیر پورٹ کا ان کا والہانہ استقبال کیاتھا