چدمبرم کیس کے جج کو مرکزی حکومت کا ’انعام ‘

,

   

جسٹس سنیل گوڑ صدر نشین پی ایم ایل اے اپیلیٹ ٹریبونل مقرر
نئی دہلی ۔ /28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ کے جج جسٹس منموہن سنگھ صدرنشین کے جانشین ہوں گے ۔ انہوں نے 7 ماہ قبل چدمبرم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کردی تھی ۔ سبکدوش ہونے سے صرف 72 گھنٹے قبل انہوں نے اپنا فیصلہ سنایا تھا ، آج پی ایم ایل اے اپیلیٹ ٹریبونل کے صدرنشین مقرر کئے گئے ۔ /20 اگست کو فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس گوڑ نے کہا تھا کہ چدمبرم نے جن حقائق کا انکشاف کیا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس اسکام کی کلیدی شخصیت ہے ۔ آئی این ایس میڈیا مقدمہ میں وہ اہم مجرم ہیں ۔ اس لئے بادی النظر میں عدالت کی رائے ہے کہ انہیں دوبارہ تفتیش کیلئے تحقیقاتی محکمہ کی تحویل میں دیدیا جائے اور ان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی جائے ۔ فبروری 2019 ء میں انہوں نے وضاحت کی تھی کہ وہ عنقریب سپریم کورٹ کے وظیفہ پر سبکدوش ہونے والے ہیں ۔