چدمبرم کے بارے میں سپریم کورٹ کا 5 ستمبرکو فیصلہ

   

نئی دہلی ۔ /29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے جمعرات کے دن کہا کہ آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ مقدمہ کا فیصلہ /5 ستمبر کو سنایا جائے گا ۔ یہ مقدمہ سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم اور ان کے فرزند کارتی چدمبرم کے خلاف انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے داخل کیا تھا ۔ جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اے ایس بھوپنا پر مشتمل بنچ میں عبوری توسیع کی جارہی ہے ۔ یہ بنچ سی بی آئی کے دائر کردہ مقدمہ کے بارے میں سابق مرکزی وزیر کے دلائل کی پیر کے دن سماعت کرے گی ۔ عدالت نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کے تبصرے پر سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا ۔ مہتا نے کہا تھا کہ تحویل میں توسیع کی جاسکتی ہے کیونکہ یہ سی بی آئی کے دائرہ کار میں شامل ہے ۔ بنچ نے ای ڈی کو بھی ہدایت دی کہ سربمہر لفافہ میں مواد جو تحقیقاتی محکمہ عدالت کے اجلاس پر پیش کرنا چاہتی ہے داخل کئے جائیں ۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ وہ اس سوال کا فیصلہ کرے گی کہ وہ دستاویزات کا جو ای ڈی سربمہر لفافہ میں داخل کرے گی جائزہ لیا جائے یا نہیں ۔ چدمبرم کی سپریم کورٹ میں درخواست کو /20 اگست کے فیصلہ کو جو دہلی ہائیکورٹ نے دیا تھا چیالنج کیا گیا ہے ۔ ان کی آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ مقدمہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست کی سماعت سے دہلی ہائیکورٹ نے انکار کردیا تھا ۔