چراغ تلے اندھیرا تلنگانہ کے 95 ہزار طبی ملازمین کو مفت علاج سمیت کوئی بھی سہولت نہیں

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ محکمہ صحت کے تقریبا 95 ہزار ملازمین کو جن میں ڈاکٹرس ، نرسیس اور نیم طبی اسٹاف شامل ہے ۔ ہیلت انشورنس کے دائرہ سے باہر رکھا گیا ہے ۔ حالانکہ یہ اسٹاف کے سی آرکٹس کاور کانتی ویلوگو جیسی فلیگ شپ اسکیموں کی کامیابی میں اہم رول ادا کررہا ہے ۔ یہ اسٹاف روزانہ ہورہے تلنگانہ میں لاکھوں مریضوں کی طبی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ اس اسٹاف کے پاس ہیلت کارڈ تک نہیں ہے اور انہیں ریاست بھر میں کہیں بھی مفت علاج معالجہ کی سہولت نہیں ہے ۔ چراغ تلے اندھیرا اس کو کہتے ہیں ۔۔