چلتی ٹرین میں سرقہ کرنے والی سارقوں کی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد۔ یکم ۔ مارچ (سیاست نیوز) چلتی ٹرینوں میں سرقہ کی وارداتیں انجام دینے والی ایک بین ریاستی خاتون سارقوں کی ٹولی کو ریلوے پولیس نے بے نقاب کردیا اور تین خاتون سارقوں کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے پولیس سید نعیم الدین جاوید نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 37 سالہ رینوکا جادھو، 38 سالہ انودیوا جادھو اور 40 سالہ سیتا بائی شاورپا ساکنان شولاپور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ریلوے پولیس نے ان کے قبضہ سے 78 گرام طلائی زیورات کو ضبط کرلیا جن کی مالیت 5 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ سید نعیم الدین جاوید نے بتایا کہ 12 فروری کو لنگم پلی ریلوے اسٹیشن میں ان خاتون سارقوں نے واردات کو انجام دیا تھا۔ ع