چلتے آٹو کو پکڑ کر دوڑنے کی کوشش ، کمسن لڑکا ہلاک

   

حیدرآباد /7 فروری ( سیاست نیوز ) فلک نما علاقہ میں پیش آئے افسوسناک واقعہ میں ایک کمسن لڑکا فوت ہوگیا ۔ فلک نما پولیس کے مطابق 7 سالہ رحیم خان جو مصطفی نگر علاقہ کے ساکن انور خان کا بیٹا تھا ۔ رحیم خان اپنے والدین کے ہمراہ سڑک سے گذر رہا تھا کہ اس دوران لڑکا راستہ سے گذر رہے آٹو کو بچکانا انداز میں پکڑ کر دوڑنے کی کوشش کر رہا تھا کہ سڑک پر گرکر زخمی ہوگیا ۔ یہ واقعہ 26 جنوری کے دن پیش آیا تھا ۔جس کا مقامی طور پر علاج کروایا گیا ۔ 3 فروری کے دن رحیم خان کے پیر میں ہوئے زخم کے سبب پیر سے پشش بہنے لگی اور شدید تکلیف کے سبب اس کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل فوت ہوگیا ۔ ع
شیر خوار بچی کی تالاب میں گرکر مشتبہ موت
حیدرآباد /7 فروری ( سیاست نیوز ) نارسنگی کے علاقہ میں ایک شیر خوار بچی تالاب میں مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگئی ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق ایم موکیشا جس کی عمر 16 ماہ بتائی گئی ہے ۔ پیپل گوڑہ علاقہ میں واقعہ جھونپڑپٹی علاقہ کے ساکن جناردھن کی بیٹی تھی ۔ لڑکی کل اچانک لاپتہ ہوگئی تھی جو اپنے مکان کے قریب کھیل رہی تھی ۔ پولیس نے آج ملکی تالاب سے اس شیر خوار بچی کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ بچی کے تالاب میں مشتبہ طور پر گرنے اور تالاب تک پہونچنے پر شبہات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ نارسنگی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ ع