چمپئنز لیگ کا جولائی میں آغاز متوقع

   

لندن۔2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) کورونا وائرس کے سبب یوئیفا نے چمپئنز لیگ اور یوروپا لیگ میچز کو غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا ہے۔ قوی امکان ہے کہ فٹبال کلینڈر صورتحال بہتر ہونے پر ازسرنو ترتیب دیا جائے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جون میں تمام انٹرنیشنل فٹبال میچز ملتوی کردیے گئے ہیں تاکہ بحران سے قبل جاری ٹورنمنٹس مکمل کرائے جاسکیں۔ یہ فیصلے یوئیفا کی ویڈیو کانفرنس میں کیے گئے۔ اس بات کا جائزہ بھی لیا گیا کہ چمپئنز اور یوروپا لیگ کے میچز جولائی اگست میں کھیلے جائیں۔ امکان ہے کہ چمپئنز لیگ کا فائنل ممکن ہو تو تماشائیوں سے خالی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔یوئیفا حکام ایک اور ویڈیو کانفرنس کرنے والے ہیں جس میں فٹبالرز کے معاہدوں اور ٹرانسفر ونڈو پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔