چندا نگر میں خاتون کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے چندا نگر میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ 8 ماہ کی دلہن 5 ماہ کی حاملہ سری نیکا عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگئی ۔ سری نیکا کی موت پر شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ لنگم پلی وینکٹ ریڈی نگر میں اس واقعہ پر چندا نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سری نیکا کی شادی 8 ماہ قبل ردرارم کے شام کمار سے ہوئی تھی ۔ سری نیکا میڈیکل جانچ کیلئے میکے آئی تھی اور مشتبہ طور پر غش کھاکر دوسری منزل سے گر پڑی جس کو شدید زخمی حالت میں میاں پور ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں خاتون فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع