چندا نگر میں نقب زنی کے ذریعہ زیوارات کی دکان میں سرقہ کی واردات

   

حیدرآباد ۔ یکم ؍ اگست (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ چندانگر میں نقب زنی کی سنگین واردات پیش آئی جہاں نامعلوم ڈاکوؤں نے ایک زیوارات کی دکان میں سرقہ کیا۔ دیوار میں نقب زنی کرتے ہوئے دکان میں سونے اور چاندی کے زیوارات کو لوٹ لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بالاجی جیویلرس شاپ میں یہ واردات انجام دی گئی۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کے اعلیٰ عہدیدار مقام واردات پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس ذرائع نے بتایا کہ دکان سے 7 تولہ سونا اور 4 کیلو چاندی کی اشیاء کا سرقہ کرلیا گیا۔ مقام واردات پر پولیس نے اعلیٰ عہدیداروں نے کلوز ٹیم اور فارنسک ماہرین کو طلب کرلیا اور تفصیلی مشاہدہ کیا گیا۔ دکان کی دیوار پر موجود ایگزاسٹ فیان کو نکال کر نقب کیا گیا۔ پولیس نے اس واقعہ کے بعد خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا ہے اور سارقوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل شواہد کی بھی جانچ کی جارہی ہے اور پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع