چندرابابو نے ہائی کورٹ کی عمارت کا معائنہ کیا

   

حیدرآباد 27 جنوری ( یو این آئی) آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو نے آج ریاستی دارالحکومت امراوتی کے نیلا پاڈو کا دورہ کیا۔اس سلسلہ میں انہوں نے زیرتعمیر آندھراپردیش ہائی کورٹ کی عمارت کا معائنہ کیا۔امراوتی میں کئی کروڑروپئے کے صرفہ سے ہائی کورٹ کی عصری عمارت کی تعمیر کاکام کیاجارہا ہے اور توقع ہے کہ اس عمارت کی تعمیر کا کام جلد مکمل کرلیاجائے گا جس کے پیش نظر وزیراعلی نے اپنی اہلیہ بھونیشوری سمیت بعض وزرااورعہدیداروں کے ساتھ اس عمارت کی تعمیر کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔بعد ازاں انہوں نے اعلی عہدیداروں کو بعض ہدایات بھی دیں۔

لوئس برئیل کی آج یوم پیدائش تقریب
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : بلائینڈ اسٹوڈنٹس ویلفیر کمیٹی کی جانب سے نابینا طلبہ کے لیے برئیل اسکرپٹ کے موجد ڈاکٹر لوئس برئیل کی 210 ویں یوم پیدائش تقریب آج شام 4 بجے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول فار دی بلائینڈ ، دارالشفاء پر منعقد کی جائے گی ۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر حیدرآباد اس تقریب کے خصوصی مہمان ہوں گے ۔۔