چندرا بابو کے پراجیکٹس اور اسکیمات کی تحقیقات کرنے جگن کا اعلان

,

   

’ تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا ‘
نئی دہلی۔ 26 مئی (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے نامزد چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے رشوت سے پاک حکومت فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے آج کہا کہ سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی طرف سے شروع کردہ پولاورم پراجیکٹ، نئے ریاستی صدر مقام امراوتی کی تعمیر میں ہونے والی مبینہ حامی بدعنوانیوں کی تحقیقات کروائیں گے۔ جگن جو آندھرا پردیش کے چیف منسٹر کی حیثیت سے 30 مئی کو وجئے واڑہ کے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیں گے، کہا کہ ریاست میں ہر ایک محکمہ کے کام کا جائزہ لینے کے بعد اس ضمن میں وائیٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔ وائی ایس آر کانگریس کے صدر نے کہا کہ سب سے پہلے صرف وہ اکیلے ہی حلف لیں گے اور ہفتہ یا 10 دن بعد ان کی کابینہ کو حلف دلایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بڑے پیمانے پر فلاحی اسکیمات شروع کرنے کے وعدوں پر عمل آوری کو اولین ترجیح دیں گے۔ جگن موہن ریڈی 2.58 لاکھ کروڑ روپئے کے قرض کے بوجھ تلے پریشان اپنی ریاست کو خصوصی وعدہ اور مالی مدد کی فراہمی کے مسئلہ پر وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ سے بات چیت کیلئے فی الحال دہلی کے دورہ پر ہیں۔ جگن نے دعویٰ کیا کہ چندرا بابو نائیڈو کے دور میں بڑے پیمانے پر دھاندلیاں ہوئے ہیں، یہ کوئی معمولی اسکامس نہیں ہیں، یہ بہت بڑے اور سنسنی خیز اسکامس ثابت ہوں گے۔