نئی دہلی : چندریان 3 سے متعلق ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ گجرات میں سورت پولیس نے بتایا کہ وہ ایک ایسے شخص سے تفتیش کر رہے ہیں جو دعویٰ کرتا ہے کہ وہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کا سائنسدان ہے۔ پولیس جس شخص کے دعوے کی تحقیقات کر رہی ہے اس کا نام متل ترویدی ہے۔ اس نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ اسرو کا سائنسدان ہے اور اس نے ہی چندریان 3 چاند مشن کے لینڈر ماڈیول کو ڈیزائن کیا تھا۔