چندی گڑھ: نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش۔ مزاحمت کرنے پر زندہ جلادیا گیا۔

,

   

بیماتارا(چندی گڑھ): دو لڑکوں نے ایک نابالغ لڑکی کی عصمت کوشش کی جس پر لڑکی کے مزاحمت کرنے پر ان لڑکوں نے اسے زندہ جلادیا جس کے نتیجہ میں لڑکی کی جان چلی گئی۔ یہ واقعہ ریاست چندی گڑھ کے بیماتارا ضلع کے داڑی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ ان لڑکوں میں ایک لڑکا نابالغ بتایا جاتا ہے۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ بیماتارا کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویمل بائس نے بتایا کہ یہ واقعہ 22 جون کو پیش آیا جہاں لڑکی کی عصمت ریزی کرنے کی کوشش کی گئی جس پر لڑکی نے مزاحمت کرنے پر لڑکوں نے اسے مٹی کے تیل سے جلادیا اور دوران علاج جانبر نہ ہوسکی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ویمل بائس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو جلنے کے بعد اسے فوری مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے رائے پور کے ایک دواخانہ لیجایا گیاجہاں وہ علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکی۔ ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند اور پوسکو کے تحت مقدمہ کیاگیا۔