چنمیانند پر الزام عائد کرنے والی اسٹوڈنٹ پر جبری وصولی کا مقدمہ

   

شاہ جہاں پور (یوپی) ، 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک لا اسٹوڈنٹ جس نے بی جے پی لیڈر سوامی چنمیانند پر ریپ کا الزام عائد کیا ہے، اسے اور اس کی تین دوستوں کو خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جبری وصولی کے سلسلے میں ماخوذ کیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ ایس آئی ٹی نے اسٹوڈنٹ کو ثبوت غائب کرنے کا سبب بننے کے الزامات پر بھی ماخوذ کیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر کو ایس آئی ٹی نے جمعہ کو گرفتار کیا اور ان کو 14 روزہ عدالتی تحویل میں بھیجا گیا ہے۔