چنور میں بلدیہ کے جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد

   

چنور ۔ 30ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع منچیریا ل کے چنو ر مونسپل میں آج جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مختلف عوامی مسائل ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آنے والے بتکماں دسہرہ تہوار کے موقع پر عوام کو ہر قسم کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے پر غور کیا گیا ۔ چیئرمین ، وائس چیئرمین ، کونسلرز ، کوآ پشن ممبرز کی موجودگی میں قرارداد منظور کی گئی ۔ اس اجلاس میں بلدیہ کمشنر چیئرمین وائس چیئرمین کونسلرز کوآپشن ممبرز نے حصہ لیا ۔