چونکا دینے والا واقعہ۔بھوپال کی جھیل میں کتا پھینکنے کا واقعہ‘ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ویڈیو

,

   

شیاملا۔انٹرنٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں 29سالہ سلمان خان کا جھیل میں ایک کتے کو پھینکتا دیکھائی دے رہا ہے۔

سوشیل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے ساتھ بھوپال میں وبال کھڑا ہوگیاہے اور لوگ اس کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔تاہم اس کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

اس ویڈیو کے متعلق مانا جارہا ہے کہ بھوپال میں شیاملا ہلز کے بوٹس کلب پر جھیل کے اوپری حصہ سے متصل ریلنگ کے قریب کسی مقام سے رات دیر گئے یارات کے اوقات میں ویڈیو تیار کیاگیاہے۔

مذکورہ شخص اپنی گود میں کتے کو اٹھاکر ریلنگ کے اوپر سے اس کو جھیل میں پھینک دیتا ہے۔ اس کے بعد لڑکے کو ہنستے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے

https://www.youtube.com/watch?time_continue=1&v=NmxhEuXTksE&feature=emb_title

پولیس اس بات سے واقف نہیں ہے کہ کس نے یہ ویڈیو نکالا ہے اور جس کتے کو جھیل میں پھینکا گیاوہ زند ہ یامرگیاہے۔ ملزم کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ویڈیوکافی پرانا ہے۔

مذکورہ ملزم بھوپال کے ٹیلہ جمال پور کا رہنے والا ہے او رایک اسٹوڈیو چلاتا ہے۔اس کے علاوہ جانوروں کے متعلق پرتشدد ہونے والے نام سے بھی وہ جاناجاتا ہے۔

ائی پی سی کی دفعہ429اور پی سی اے اے کے تحت شیاملا ہلز کی ساکن سنیتا جوشی نامی ایک خاتون نے اتوار کی شام کو اس کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کرائی ہے۔

پولیس نے ویڈیومیں دیکھائی دینے والے شخص کی شناخت سلمان خان کی حیثیت سے کی جو ایک فوٹو اسٹوڈیو میں کام کرتا ہے

۔شیاملا ہلز پولیس اسٹیشن انچارج ترون راٹھی نے کہاکہ واقعہ کب کا ہے اس کی جانکاری نہیں ملی ہے۔

تاہم پولیس کی ایک ٹیم جب اس کے دوستوں سے پوچھ تاچھ کی تو انہوں نے کہاکہ جہاں تک ان کی جانکاری کی بات ہے تو یہ کافی قدیم ویڈیوہے

۔ تاہم پولیس کو اس بات کی جانکاری اب تک نہیں ملی ہے کہ کتا زندہ ہے یا مرگیا اور ویڈیو کس نے نکالاتھا۔