پیرس : فرانس کے دارالحکومت روشنی کے شہر پیرس کی سجاوت اور تزئین کا حصہ چوہے بھی بن چکے ہیں۔ یہ وہ شہر ہے جہاں سالانہ 44 ملین افراد آتے ہیں۔ چوہوں کی تعداد اس قدر بڑھ چکی ہے کہ یہ پیرس کی سڑکوں پر یلغار کر چکے ہیں اور اب وہاں کے رہائشیوں اور دیکھنے والوں کا یکساں مقابلہ کر رہے ہیں۔ یہ واقعہ وہاں کے رہائشیوں کیلئے کوئی نیا نہیں ہے۔ پیرس کے رہائشی چوہوں کی موجودگی کے حوالے سے نفرت انگیز نقطہ نظر سے تھک چکے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے اب نئی بات جو سامنے آئی وہ اس شہر کے میئر کا حیران کن بیان ہے۔پیرس کے میئر این ہیڈلگو نے تجویز دی ہیکہ ان چوہوں کے ساتھ ’’ بقائے باہمی‘‘ کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دینا چاہیے۔