ضلع کھمم کے بی سی ویلفیر ہاسٹل میں حیران کن واقعہ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے کھمم صلع کے دانا ویگوڈیم میں بی سی ویلفیر ہاسٹل میں 10 ویں جماعت کی ایک طالبہ کو چوہوں نے متعدد بار کاٹا جس کی وجہ سے اس کی دونوں ٹانگیں مفلوج ہوچکی ہیں ۔ دسویں جماعت کی طالبہ لکشمی بھوانی کیرتی کو چوہوں نے 15 بار کاٹا۔ جب بھی طالبہ کو چوہوں نے کاٹا اسے ریبیز ویکسین دی گئی ۔ مارچ سے نومبر تک ایک ہی لڑکی کو چوہوں نے 15 مرتبہ کاٹا جس کے نتیجہ میں طالبہ کو فالج کا اثر ہوگیا ۔ اسے کھمم کے دواخانہ میں منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ طالبہ کی عام صحت بہتر ہے لیکن وہ اعصابی مسائل کا شکار ہوچکی ہے ۔ اس واقعہ پر بی آر ایس ایم ایل اے ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس حکومت اقتدار پر آنے کے بعد ہاسٹلس کی حالت ابترہوچکی ہے ۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری رہائشی اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے ساتھ لاپرواہی برتی جارہی ہے۔ طلبہ کو چوہوں کے کاٹنے کے باوجود ان کا علاج نہیں کروایا جارہا ہے۔ ش